جمعیۃ علماء اسلام سندھ کے نائب امیر مولانا عبد الکریم عابد کی سربراہی میں جے یو آئی کے ایک وفد نے سند ھ بلوچستان کے بشپ صادق ڈینیل سے انکے دفتر میں ملاقات کی

12/03/2013
جمعیۃ علماء اسلام کے وفد کی سندھ بلوچستان کے بشپ صادق ڈینیل سے ملاقات۔
بین المذاہب ہم آ ہنگی کا فروغ ہم سب کی ذمہ داری ہے سانحہ بادامی باغ پر اظہار افسوس۔
جمعیۃ علماء اسلام سندھ کے نائب امیر مولانا عبد الکریم عابد کی سربراہی میں جے یو آئی کے ایک وفد نے سند ھ بلوچستان
کے بشپ صادق ڈینیل سے انکے دفتر میں ملاقات کی وفد میں جے یو آئی کراچی کے سیکر ٹری جنرل مولانا محمد غیاث ،
دانیال گجر، عمران ترین ، محمد الیاس عابد،عاصم ،جمال کاکڑ ، اور جے یو آئی کی اقلیتی ونگ کے مختار رہنما ایلون گل ،
برناعباس ،کامران چٹ شامل تھے ۔
وفد نے بشپ سے مسیحی برادری لاہور بادامی باغ جو زف کالونی کے سانحہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ کاروائی ملک دشمن عناصر کی ہے جو دنیا میں ملک کو بد نام کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا یہ عناصر عوام کے جذبات سے اپنے مذموم عزائم پورا کرنا چاہتے ہیں ۔ جے یو آئی کے رہنماؤں اورمسیحی برادری کے مذہبی پیشوا نے کہا کہ پاکستان کا استحکام مذہبی ہم آہنگی باہمی روا داری کے بغیر نا ممکن ہے جے یو آئی کے رہنماؤں نے کہا کہ جے یو آئی اول روز سے اعتدال کپا لیسی پر گامزن ہے ۔مسیحی برادری سندھ بلوچستان کے بشپ صادق ڈینیل نے جے یو آئی کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے ہم اسی میں پیدا ہوئے ہیں اسی میں دفن ہونگے ملک کے خلاف سازش کا ملکر مقابلہ
کریں گے۔ انہوں نے جے یو آئی کے اعدال پسند کردار کی تعریف کی اور کہا کہ آج مذہبی ہم آہنگی کی ماضی سے زیادہ
ضرورت ہے ۔جے یو آئی اور مسیحی رہنما ؤں نے باہم رابطہ کو جاری رکھنے اور بھائی چارگی کے فرغ کیلئے مل جل کر کردار اداکرنے پر اتفاق کیا ۔